صائم ایوب کے بمراہ کو6 چھکے۔۔دعویٰ پر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ شروع 

Sep 15, 2025 | 19:42:PM
صائم ایوب کے بمراہ کو6 چھکے۔۔دعویٰ پر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ شروع 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب پہلی ہی گیند پر بھارتی میڈیم پیس بالر ہاردیک پانڈیا کا شکار ہو گئے۔سابق پاکستانی کرکٹر تنویر احمد نے دعویٰ کیا تھا کہ ایوب بھارت کے بہترین فاسٹ بالر جسپریت بمراہ کی گیند پر 6 چھکے ماریں گے، لیکن اس سے پہلے کہ بمراہ گیند بازی کیلئے آتے، وہ پانڈیا کی پہلی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس پر  معاملے پر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ شروع ہو گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ سے پہلے پاکستانی بلے باز صائم ایوب کو لے کر سوشل میڈیا کافی باتیں ہورہی تھیں اور یہ فطری تھا کیونکہ سابق پاکستانی کرکٹر تنویر احمد نے دعویٰ کیا تھا کہ ایوب بھارت کے بہترین فاسٹ بالر جسپریت بمراہ کی گیند پر چھ چھکے ماریں گے۔ جب میچ شروع ہوا تو صائم ایوب نے بمراہ کا باؤلنگ اٹیک پر آنے کا انتظار بھی نہیں کیا اور وہ اپنی پہلی ہی گیند پر ہاردک پانڈیا کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ جسپریت بمراہ نے ایک آسان کیچ پکڑا۔ اس بیان پر صائم ایوب کو لے کر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ٹرولنگ شروع ہو گئی۔ لوگوں نے ان کا بہت مذاق اڑانا شروع کردیا ۔بھارتی کپتان سوریہ کمار یادو نے ایشیا کپ کے اہم میچ کے پہلے اوور میں گیند ہاردک پانڈیا کو دی۔ پہلی گیند وائیڈ تھی۔ انہوں نے پھر وہی گیند پھینکی اور اس گیند پر انہوں نے پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب کا کھاتہ کھولنے کا خواب چکنا چور کردیا۔ پانڈیا نے ایک شاندار آؤٹ سوئنگر کیا، جس پر ایوب نے کور ڈرائیو کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند سیدھی پوائنٹ پر کھڑے جسپریت بمراہ کے ہاتھ میں گئی۔ ایوب گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوگئے اور پاکستان کو ابتدائی دھچکا لگا۔  بھارتی ٹیم اس کامیابی کے ساتھ ہی میچ پر دبدبہ بنا لیا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عمان کے خلاف گروپ میچ میں بھی صائم ایوب پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے تھے۔ شاہ فیصل کی سیدھی گیند ان کے پیڈ سے ٹکرا گئی تھی اور امپائر نے انہیں تاخیر کے بغیر آؤٹ دیدیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:23سالہ لڑکی  نے ڈرا کر15 سالہ لڑکے سےکی شادی،پھر شروع ہوگئی بربادی