23سالہ لڑکی  نے ڈرا کر15 سالہ لڑکے سےکی شادی،پھر شروع ہوگئی بربادی

Sep 15, 2025 | 19:09:PM
23سالہ لڑکی  نے ڈرا کر15 سالہ لڑکے سےکی شادی،پھر شروع ہوگئی بربادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع دیوریا سے ایک 23 سالہ دلہن کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے ، جس نے پہلے 15 سالہ نابالغ لڑکے سے محبت کی، پھر اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بنائے اور پھر اس نے اس کو دھمکی دے کر شادی کرلی،اور اب معاملہ چائلد لائن انڈیا  تک پہنچ گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے  ضلع دیوریا کی 23 سالہ لڑکی پر 15 سالہ نابالغ لڑکے کو محبت کے جال میں پھنسانے کا الزام ہے۔ پھر اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے کے بعد کہنے لگی کہ چلو مجھ سے شادی کر لو۔ لڑکے نے انکار کیا تو زہر کھا کر خودکشی کی دھمکی دی۔ اس کے بعد خوفزدہ لڑکے نے 27 اگست کو مندر میں لڑکی سے شادی کر لی۔  لڑکی نے لڑکے پر شادی کیلئے دباؤ ڈالا اور  دھمکیاں دیں۔ نابالغ بیٹے کی بڑی لڑکی سے شادی پر اہل خانہ پریشان ہوگئے۔ معاملہ چائلڈ لائن تک پہنچا۔ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی نے واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد دیوریا کے ایس پی کو لڑکی کے خلاف کارروائی کے لیے خط لکھا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق  لڑکی دیوریا کے سلیم پور کوتوالی علاقے کے ایک گاؤں کی رہنے والی ہے۔ اس کے اور لڑکے کے درمیان تقریباً چھ ماہ قبل معاشقہ شروع ہوا تھا۔ اب لڑکے کے گھر والے لڑکی پر لڑکے کو پھنسانے کا الزام لگا رہے ہیں۔لڑکے کا کہنا ہے کہ لڑکی نے اسے بہلا پھسلا کر متعدد بار اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بنائے۔ زہر کھانے کی دھمکی بھی دی۔ اس کے بعد 27 اگست کو دونوں نے بھگڑا بھوانی مندر میں شادی کی۔ لڑکے کے گھر والے مسلسل انکار کرتے رہے۔ اس کے باوجود لڑکی نے لڑکے کے ساتھ سات پھیرے لے لئے۔ شادی کے بعد لڑکے کی ماں نے لڑکی کو گھر لے جانے سے انکار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ بیٹا ابھی نابالغ ہے۔ جب وہ بالغ ہو جائے گا تو وہ لڑکی کو اپنے گھر لے جائے گی۔ اس پر تنازع ہوگیا۔ اسی دوران کسی نے چائلڈ لائن کو اس کی اطلاع دیدی۔ فی الحال کیس کی تفتیش جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:خبردار نیتن یاہو۔۔ کوئی کارروائی کرنے سے پہلے سوچ لینا قطر ہمارا دوست ، ٹرمپ