مردان میں حناق کی وبا پھوٹ  پڑی،3بچے جاں بحق،درجنوں متاثر،تعلیمی ادارے بند

Sep 15, 2025 | 19:13:PM
مردان میں حناق کی وبا پھوٹ  پڑی،3بچے جاں بحق،درجنوں متاثر،تعلیمی ادارے بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(منظور حسین) مردان کے تحصیل کاٹلنگ میں خناق کی وبا پھوٹ  پڑی  جس کے باعث 3بچے جان بحق   جبکہ درجنوں متاثرہوگئے ، وباء کے باعث علاقے کے تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردئیے گئے ۔

محکمہ صحت کے مطابق تحصیل کاٹلنگ کے علاقہ کنج غریب آباد میں حناق کی وباء پھوٹ  پڑی ہے جس کے بعدمتاثرہ علاقوں کو صحت کی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد شعیب کے مطابق ٹیموں نے علاقے میں گھر گھر جاکر 3 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی ویکسین لگا دی ہے،ڈاکٹر شعیب کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں میں زیادہ تر وہ  بچے ہیں جو حفاظتی ٹیکوں سے محروم رہ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کل پھر آمنے سامنے،مقابلہ کتنے بجے شروع ہوگا؟

 ادھر وباء پھوٹنے کے بعد علاقے میں ایک پرائیویٹ سکول سمیت تمام 5 تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردئیے ہیں تاکہ وبا مزید نہ پھیلے صحت ٹیموں نے گاؤں کے عوام کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتے ہوئے والدین پر زور دیا کہ اپنے بچوں کو بروقت ویکسین لگوائیں صفائی کا خیال رکھیں، بچوں کے بیمار کو نظر انداز نہ کیاجائے اور ہیلتھ ٹیموں کے ساتھ تعاون کیاجائے۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل اچانک پھیلنے والی بیماری سے 3 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں بچے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایف بی آر اور دیگر وفاقی وزارتوں کے ماتحت چلنے والے سرکاری محکموں کے ملازمین کیلئےاچھی خبر