پاکستان اور بھارت کل ایک بار پھر آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاک بھارت ہینڈشیک تنازع ٹوکیو تک پہنچ گیا،پاکستان اور بھارت ایک بار پھر کل آمنے سامنے ہوں گے،اس بار یہ مقابلہ کرکٹ نہیں بلکہ ٹوکیو میں جاری ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کےارشد ندیم اوربھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان ہوگا، دونوں ایتھلیٹس ایک دوسرے سے ہینڈ شیک کر یں گے یا نہیں سب نظریں مقابلے پر مرکوز ہو گئیں۔
جرمنی کے ویبر سمیت دوسرے معروف جویلین تھرور بھی ایکشن میں ہوں گے۔
ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بدھ کو جویلین تھرو ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے جو پاکستانی وقت کےمطابق 4 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا،کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے آٹھ بہترین جویلین تھرور کا فائنل کیلئے انتخاب ہونا ہے جو جمعرات کو شیڈول ہے۔
ارشد ندیم نے اپنے پیغام میں قوم سے دعا کی اپیل کی ہے کہ پیرس اولمپکس میں جس طرح پوری قوم نے سپورٹ کیا، اسی طرح اب اس ایونٹ کے لیے بھی مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں،بھرپور محنت کی ہے، پوری کوشش کروں گا کہ ایک بارپھر پاکستان کانام روشن کروں۔
دونوں ایتھلیٹس ایک دوسرے سے ہینڈ شیک کریں گے یا نہیں اس حوالے سے سوشل میڈیا پر دلچسپ جملوں کا تبادلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور بورڈ : 18 ستمبر کو انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان