ایف بی آر اور دیگر وفاقی وزارتوں کے ماتحت چلنے والے سرکاری محکموں کے ملازمین کیلئےاچھی خبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں عمیر عظمت) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اور دیگر وفاقی وزارتوں کے ماتحت چلنے والے سرکاری محکموں کے ملازمین کے لیے اچھی خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر اور دیگر وفاقی وزارتوں کے ماتحت چلنے والے سرکاری محکموں کےافسران اور ملازمین کے بچوں کو حکومت کی جانب سے تعلیم کے لیے خصوصی فنڈز فراہم کیا جائے گا۔
متعلقہ افراد 31 اکتوبر تک اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں ،درخواست فارم سٹاف ویلفئیر آرگنائزیشن کے چیف ویلفئیر آفیسر کے دفتر میں جمع کروانا ہوں گے۔
خیال رہے کہ امتحانات میں 80 فیصد نمبر لینے والے طلبا اپلائی کرنے کے اہل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعظم شہباز شریف دوحہ پہنچ گئے،عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کرینگے