بھارت کیخلاف میچ، پاکستان نے ڈاٹ بالز کھیلنے کا منفرد ریکارڈ بنا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )قومی ٹیم نے ایشیا کپ کے انتہائی اہم ٹی 20 میچ ایک بار پھر ڈاٹ بالز کا نیا ریکارڈ بنالیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں بھارت کو کم ترین 128 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوسکی جسے بھارت نے باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
صاحبزادہ فرحان 44 گیندوں پر 40 جبکہ شاہین شاہ آفریدی 16 گیندوں پر 33 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز حکومت نے 16مہینوں میں کتنا قرضہ لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستانی ٹیم نے ایک بار پھر ٹی 20 کو ٹیسٹ کرکٹ کی طرح کھیلتے ہوئے ڈاٹ بالز کھیلنے کا ریکارڈ بنایا اور 120 گیندوں میں سے 63 ڈاٹ بالز کھیلیں۔
اس کے علاوہ قومی ٹیم کے چار اہم کھلاڑی صرف 19 رنز پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، جن میں فخر زمان، سلمان آغا، حسن نواز اور محمد نواز شامل ہیں۔