خیر پور :قومی شاہراہ پر کار حادثہ،دو بچوں سمیت چار افراد جا ں بحق

Sep 15, 2025 | 08:03:AM
خیر پور :قومی شاہراہ پر کار حادثہ،دو بچوں سمیت چار افراد جا ں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار حسین منگی )خیر پور میں قومی شاہراہ پر ٹنڈو مستی کے قریب کار حادثے میں دو بچوں سمیت چار افراد موقع پر جا ںبحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق قومی شاہراہ پر ٹنڈو مستی کے قریب حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
 پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونےوالے افراد کی شناخت 5 سالہ سمیرا، 6 سالہ اقصیٰ، 30 سالہ عبدالرحمن اور خاتون مراد سنجرانی کے ناموں سے ہوئی ہے، گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے قطر کے حوالے سے اسرائیل کو محتاط رہنے کا پیغام دیدیا
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کراچی سے کندھ کوٹ جا رہے تھے، نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال خیرپور منتقل کر دیا گیا ہے۔