صدر عارف علوی کا تمام سیاسی جماعتوں کے نام پیغام

Sep 15, 2022 | 12:08:PM
صدر عارف علوی کا تمام سیاسی جماعتوں کے نام پیغام
کیپشن: صدر پاکستان عارف علوی
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ الیکشن میں چندماہ کےفرق پر آپس میں کوئی بات طے کرنا ہو تو میرے دروازے کھلے ہیں جبکہ سیاسی جماعتیں الیکشن کی تیاری کیلئے بیٹھیں تومیثاق معیشت کےبنیادی معاملات پر فیصلے کریں۔

یہ بھی پڑھیں شرجیل میمن کا پنجاب حکومت پر امدادی سامان روکنے کا الزام

صدرمملکت نے نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ رہتاہےاور ان سے تفصیل سے مثبت بات ہوئی تھی۔ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنتی ہے تو اس کا عوام سے رابطہ نہیں ہوتا، ہمیں اچھے ٹیکنوکریٹ اور اچھی ٹیکنیکل مدد کی ضرورت ہے۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ موجودہ مشکل وقت میں آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کی معیشت کے لئے بہت اہم ہے اور یہی حل بھی ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان تنازعات کا متحمل نہیں ہوسکتا، معاشی بحران ایسا نہ ہوجائے لوگ سڑکوں پرآجائیں اورحکومت کو سمجھوتےکرنے پڑیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے تمام سیاسی جماعتوں کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھاکہ الیکشن شیڈول اور قبل ازالیکشن میں چندماہ کا فرق رہ گیا ہے، الیکشن میں چندماہ کےفرق پر آپس میں کوئی بات طے کرنا ہو تو میرے دروازے کھلے ہیں، اتفاق کاراستہ یہی ہےکہ کچھ لوکچھ دو۔پاکستان کے اس مشکل وقت میں تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ہوکر چلنا چاہیئے ، یہی پاکستان کے حق میں بھی بہتر ہے ۔