شرجیل میمن کا پنجاب حکومت پر امدادی سامان روکنے کا الزام

Sep 15, 2022 | 11:28:AM
شرجیل میمن کا پنجاب حکومت پر امدادی سامان روکنے کا الزام
کیپشن: شرجیل میمن
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف کا سامان ضبط کرلیا ہے، تباہ کن صورتِ حال کے وقت پی ٹی آئی حکومت ریلیف آئٹمز ضبط کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں شہباز گل کی درخواست ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہپی ڈی ایم نے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان بھیجا تھا مگر سامان کا ٹرک جیسے ہی پنجاب کی سر حد پر پہنچا تو اس کو روک لیا گیا اور سارا سامان ضبط کرلیا گیا ، اس کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر بھی کاٹی ۔ پی ٹی آئی بار بار حد پار کررہی ہے،پہلے جعلی مہم چلائی اور اب ریلیف آئٹمز روک رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بار بار حد پار کررہی ہے۔ پہلے جعلی مہم چلائی اور اب ریلیف آئٹمز روک رہی ہے۔