شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہونے والی فضا علی سے متعلق پھر تشویشناک خبر

Sep 15, 2021 | 17:41:PM
 شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہونے والی فضا علی سے متعلق پھر تشویشناک خبر

(ما نیٹر نگ ڈیسک) گزشتہ ہفتے فضا علی گانے کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گئی تھیں جس میں ان کا سر پھٹ گیا تھا۔ زخمی ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں گرنے کے بعد ان کے چہرے پر تکلیف کے آثار دیکھے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کی ترکی کے سوئمنگ پو ل میں نہاتے ہوئے ویڈیو وائرل

تفصیلات کے مطابق اب ایک با رپھر اداکارہ و میزبان فضا علی ناسازی طبیعت کے باعث ہسپتال میں داخل ہیں اور انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ادا کا رہ نے ہسپتال سے مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی بیماری سے آگاہ کیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر مختلف سٹوریز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی خرابی صحت سے متعلق بتایا ۔ انسٹاگرام سٹوری میں فضا علی نے یہ وضاحت نہیں کی کہ انہیں ہوا کیا ہے اور وہ کیوں ہسپتال میں موجود ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا