نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان

Sep 15, 2021 | 17:11:PM
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی ، افتخار احمد، امام الحق، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود  سکواڈ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کے بعد حسن علی کی اداکاری کے میدان میں بھی زبردست انٹری۔۔ دلچسپ ویڈیو وائرل

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔میچ دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔ سیریز میں شامل بقیہ دو میچز 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور روانہ ہوجائیں گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی ۔