کرکٹ کے بعد حسن علی کی اداکاری کے میدان میں بھی زبردست انٹری۔۔ دلچسپ ویڈیو وائرل

Sep 14, 2021 | 21:28:PM
کرکٹ کے بعد حسن علی کی اداکاری کے میدان میں بھی زبردست انٹری۔۔ دلچسپ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے جس میں کر کٹر حسن علی شرمیلا انداز اپنائے اپنے لئے لڑکی دیکھنے جاتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق  فاسٹ باؤلر حسن علی کی تیز رفتا باؤلنگ سے کرکٹ کےبڑے بڑے بلے با ز بھی گھبراتے نظرآتے ہیں۔ ان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ والدین کے ساتھ لڑکی والوں کے گھر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسن علی کے ساتھ ٹی وی ڈراموں کی سنیئر اداکارہ سیمی راحیل جو کہ ان کی والدہ بنی ہوئی ہیں، اپنے بیٹے کے لئے لڑکی دیکھنے گئی ہیں اور ان کو بتاتی ہے کہ میرے بیٹے نے MBA میں ٹاپ کیا آپ کی بیٹی کیا کرتی ہے؟ بیٹی کا باپ موبائل فون کے ساتھ اتنا مصروف ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ہونے والی سیریز کے بارے خبردیکھ کر خوش ہوتا اور اداکارہ یہ سمجھتی ہیں کہ انہوں  نے رشتے کے لئے ہاں کردی۔

یہ بھی پڑھیں:محبت برسادیناتم ،ساون آیا ہے۔۔ حریم شاہ کا نئی ویڈیو میں زبر دست ڈانس

پی سی بی کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ہونے والی سیریز کے بارے بتایا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین ویڈیو میں حسن علی کی اداکاری کو خوب پسند اوردلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔