طالبعلم زیادتی کیس۔۔ملزم عزیز الرحمٰن کی درخواست ضمانت خارج

Sep 15, 2021 | 16:20:PM
طالبعلم زیادتی کیس۔۔ملزم عزیز الرحمٰن کی درخواست ضمانت خارج

(24نیوز) لاہورکی مقامی عدالت نے مدرسے کےطالب علم سے زیادتی کے ملزم عزیز الرحمٰن کی ضمانت پر رہائی کی درخواست خارج کر دی۔

طالب علم سے زیادتی کرنے والے ملزم عزیز الرحمٰن کے وکیل نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کی ڈی این اے رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات بھی مکمل کر لی ہیں۔ملزم  کے وکیل نے استدعا کی کہ اب ملزم کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، ملزم کی ضمانت منظور کی جائے۔سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں جبکہ اس کی ویڈیوز بھی منظرعام پر آ چکی ہیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت خارج کر دی۔

 یہ بھی پڑھیںہونہار اور ضرورت مند طلبا  کیلئے خوشخبری۔۔۔