ہونہار اور ضرورت مند طلبا  کیلئے خوشخبری۔۔۔

Sep 15, 2021 | 09:53:AM
ہونہار اور ضرورت مند طلبا  کیلئے خوشخبری۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ہونہار اور ضرورتمند طلباء کو 83 کروڑ کے سکالرشپ دینے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ ہائرایجوکیشن نے 29 جامعات سے طلباء کا ڈیٹا مانگ لیا۔

تفصیلات کےمطابق ہونہار اور ضرورت مند طلباء میں 83 کروڑ کے سکالرشپ تقسیم کرنےکے لئےکام شروع ہوگیا,محکمہ ہائر ایجوکیشن نے جامعات اور کالجز سے ڈیٹا مانگ لیا ہے, رحمت اللعالمین سکالرشپ کے تحت مستحق اور میرٹ پر آنیوالے طلبا کو وظائف دیئے جائیں گے۔جامعات میں بی ایس پروگرام کے ہر ٹاپر کو سکالر شپ ملے گا,محکمہ ہائر ایجوکیشن نے صوبے کی 29 جامعات کو مراسلے لکھ دیا,محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق پہلے سے سکالر شپس لینے والے طلبا مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

 دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا کہ او لیول اور اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے،اس حوالے  سے بین الصوبائی وزراتعلیم کانفرنس میں مزید اہم فیصلے بھی کئے گئے۔

شفقت محمود کا کہناتھا کہ ملک بھر کی جامعات   دو مرتبہ ایڈمیشن کھولا کریں گی،سال میں دو مرتبہ بالترتیب مئی جون اور دوسری بار اکتوبر نومبر میں امتحانات لیے جانے  کی تجویز ہے۔ جامعات امتحانات کے سلسلے میں اپنا ٹائم ٹیبل بنائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے ایجوکیشن سیکٹر کی ویکسی نیشن 99 فیصد مکمل ہو چکی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں کوروناسے  مزید 73 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔2714نئے کیسز رپورٹ