طالبان جنگجو کا خاتون پر تشدد۔۔۔۔۔ویڈیو سامنے آ گئی

Sep 15, 2021 | 09:11:AM
 طالبان جنگجو کا خاتون پر تشدد۔۔۔۔۔ویڈیو سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کی ایک مصروف شاہراہ پر ماسک پہنی ایک لڑکی کو مسلح طالبان جنگجو چھڑی سے مارتا ہے لیکن لڑکی بغیر کوئی ردعمل دیے روڈ کراس کرتی ہے۔
 تفصیلات کے مطابق افغانستان کی ایک مصروف شاہراہ پر طالبان جنگجو کی جانب سے سڑک پر چلتی لڑکی کو چھڑی سے مارنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔افغانستان کی پارلیمنٹ کی سابق ڈپٹی اسپیکر فوزیہ کوفی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ 

ویڈیو کے حوالے سے مصدقہ طور پر نہیں کہا جاسکتا ہے کہ یہ کب اور کہاں کی ویڈیو ہے تاہم ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں طالبان کے دوحہ سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے برطانوی چینل اسکائی نیوزکو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ طالبان کی جانب سے خواتین کو مکمل برقعہ پہننے کیلئے نہیں کہا جائے گا لیکن حجاب پہننا ضروری ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:    القاعدہ ،داعش خراساں کا امریکہ پرحملے کاخدشہ:امریکی ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی