القاعدہ ،داعش خراساں کا امریکہ پرحملے کاخدشہ:امریکی ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی

Sep 15, 2021 | 09:33:AM
القاعدہ ،داعش خراساں کا امریکہ پرحملے کاخدشہ:امریکی ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد القاعدہ کا خطرہ بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی نےسیکورٹی سمٹ سے خطاب میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ جلد امریکا پر ایک حملہ کریگی، القاعدہ کو حملے کی صلاحیت حاصل کرنے میں ایک سے دو سال لگیں گے،انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کو مانیٹر کرنے کی صلاحیت کم ہوگئی، دوبارہ رسائی کےلیے راستے تلاش کررہے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی اے ڈیوڈ کوہن نے بھی دہشتگردی کے خطرات بڑھنے کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند سالوں میں القاعدہ کے علاوہ داعش خراساں بھی حملےکرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    طالبان جنگجو کا خاتون پر تشدد۔۔۔۔۔ویڈیو سامنے آ گئی