ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کر دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
((میاں عمیر عظمت))فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید 16 دن کی توسیع کر دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے 31 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک 51 لاکھ لوگوں نے ٹیکس ریٹرنز فائل کیے ہیں،گزشتہ سال 15 اکتوبرتک 46لاکھ افراد نےٹیکس ریٹرنزجمع کرائے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 30ستمبر کو ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع کی تھی، تاہم ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور شہریوں نے تاریخ 30 اکتوبر تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی کا فیصلہ