طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستانی حکومت نے افغان طالبان کی درخواست پر اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی جنگ بندی کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں کی باہمی رضامندی سے آج شام 6بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی طور پر سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے,ترجمان نے بتایا کہ اس دوران دونوں اطراف تعمیری بات چیت کے ذریعے اس پیچیدہ مگر قابل حل مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی مخلصانہ کوشش کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اہم ملاقات