اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔
سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 1.81 فیصداورسوئی سدرن کے لیے 2 فیصد اضافہ کیاگیاہے ۔
سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم بی ٹی یو قیمت میں 21 سینٹ کا اضافہ کیاگیاہے جس کے بعد سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12 ڈالر 23 سینٹ فی ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔
سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم بی ٹی یو قیمت میں 21 سینٹ سے زائدکا اضافہ ہواہے جس کے بعد سوئی سدرن کے لیے فی ایم بی ٹی یو قیمت 11 ڈالر 23 سینٹ ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اوپن مارکیٹ میں حکومتی نرخوں والاآٹااورچینی نایاب
اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ،اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔