گورنر سندھ کا غزہ امن معاہدے پر جمعہ کو اظہار تشکر منانے کا اعلان

Oct 15, 2025 | 10:28:AM
گورنر سندھ کا غزہ امن معاہدے پر جمعہ کو اظہار تشکر منانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا غزہ امن معاہدے پر جمعہ کو اظہار تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ فلسطینی عوام کیلئے دعائیں اور شکرانے کے نوافل ادا کریں گے،غزہ امن معاہدے پر فلسطین کے عوام خوش ہیں، پاکستان نے فلسطین کے عوام کیلئے بھرپور آواز اٹھائی،وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ امن معاہدے کی تقریب میں شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کی، پاکستان نے ثالثی میں اہم کردار ادا کیا اسی لئے ٹرمپ فیلڈ مارشل کا بار بار ذکر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی میڈیا کا پینٹاگون کی نئی پابندیاں ماننے سے انکار