کراچی : کینٹ سٹیشن کیفے بوگی میں آگ بھڑک اٹھی ، 2 بوگیاں جل کر راکھ  

Oct 15, 2025 | 10:02:AM
کراچی : کینٹ سٹیشن کیفے بوگی میں آگ بھڑک اٹھی ، 2 بوگیاں جل کر راکھ  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دُرِ شہوار) کینٹ سٹیشن پر بوگی کینٹین میں آتشزدگی کے نتیجے میں دو بوگیاں مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کینٹ سٹیشن پر کھڑی کیفے بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر روانہ کیا گیا، جس نے آگ پر قابو پا لیا۔

حکام نے بتایا کہ آتشزدگی میں کینٹین کی دو بوگیاں مکمل طور پر جل گئیں جبکہ مزید دو بوگیوں کو نقصان سے بچا لیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کینٹین چار بوگیوں پر مشتمل تھی اور تقریباً ایک سال سے غیر فعال تھی۔

ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔