پاکستان 2026 تا 2028 اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

Oct 15, 2025 | 09:17:AM
پاکستان 2026 تا 2028 اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( انور عباس)پاکستان 2026 تا 2028 اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیا۔

 سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو کونسل کے لیے بھاری اکثریت سے ووٹ ملے، یہ انتخاب انسانی حقوق کے فروغ میں پاکستان کے کردار کا اعتراف ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان تمام رکن ممالک کی حمایت پر اظہار تشکر کرتا ہے، پاکستان TRUCE اصولوں  برداشت، احترام، آفاقیت، اتفاق رائے، شراکت  پر کاربند رہے گا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے لیے کام جاری رکھے گا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں سال 2026 سے 2028 تک نئے رکن کے طور پر پاکستان کی شمولیت پر اظہار مسرت کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونا اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤثر اور بھرپور کردار کو عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان کشیدگی!فضل الرحمان کا اہم بیان آگیا

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم دنیا بھر میں انسانی حقوق کی سر بلندی کے لئے کونسل میں پاکستان کے بھرپور کردار کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔