عظمیٰ بخاری سے اداکارہ ریشم اورنمرہ مہرہ کی ملاقات،شوبزانڈسٹری کی صورتحال اور فروغ پرگفتگو

Oct 15, 2025 | 00:09:AM
عظمیٰ بخاری سے اداکارہ ریشم اورنمرہ مہرہ کی ملاقات،شوبزانڈسٹری کی صورتحال اور فروغ پرگفتگو
کیپشن: عظمیٰ بخاری سے اداکارہ ریشم اورگلوکارہ نمرہ مہرہ کی ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری سے اداکارہ ریشم اور گلوکارہ نمرہ مہرہ نے ملاقات کی،میں شوبز انڈسٹری کی موجودہ صورتحال اور اس کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات الحمرا کے منسٹر بلاک میں ہوئی،ملاقات کے دوران اداکارہ ریشم اور گلوکارہ نمرہ مہرہ نے فنونِ لطیفہ کی بحالی اور نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے تجاویز پیش کیں۔

دونوں فنکاراؤں نے صوبائی وزیر کو شوبز کے فروغ کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت فن، ثقافت اور تھیٹر کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے فنکاروں کو آگے بڑھنے کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں پیش کر سکیں۔

 یہ بھی پڑھیں:  9سٹیج فنکاروں کی ڈرامہ ہالز میں غیراخلاقی پرفارمنس،نوٹسز جاری،2 دن میں جواب ورنہ؟