9سٹیج فنکاروں کی ڈرامہ ہالز میں غیراخلاقی پرفارمنس،نوٹسز جاری،2 دن میں جواب ورنہ؟

Oct 14, 2025 | 23:27:PM
 9سٹیج فنکاروں کی ڈرامہ ہالز میں غیراخلاقی پرفارمنس،نوٹسز جاری،2 دن میں جواب ورنہ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے شہر لاہور کے مختلف تھیٹر ہالز میں غیر اخلاقی پرفارمنسز کرنے والے 9سٹیج فنکاروں کو نوٹس جاری کر دئیے ۔

پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے سٹیج اداکار محبوب مستانہ ۔مدھو ۔سحر صدیقی ۔جیاء چوہدری کو سٹی تھیٹر میں دوران مانیٹرنگ غیر اخلاقی پرفارمنسز پر نوٹس جاری کیے ہیں۔اداکارہ آرزو بیگ ۔ نرالی ۔ کو شمع تھیٹر میں ڈراما ایکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔اداکارہ ریشم جان کو تماثیل تھیٹر میں غیر سنسر شدہ گانا پرفارم کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا ہے جبکہ اداکارہ قسمت خان کو کمال تھیٹر میں غیر سنسر شدہ گانا پرفارم کرنے پر نوٹس جاری کیاگیا ہے۔اداکارہ فریال کو پنجابی تھیٹر میں غیر اخلاقی پرفارمنسز کرنے پر نوٹس دیا گیا ہے۔تمام فنکار دو روز میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے دفتر پیش ہوکر کمیٹی کو جواب دیں گے۔ نوٹس کے جواب نہ دینے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:طلاق پر جشن ۔۔ماں بیٹے کی حیران کن ویڈیو وائرل