بھارتی ائیرلائن کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

Oct 15, 2023 | 17:13:PM
بھارتی ائیرلائن کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) بھارتی نجی ایئرلائن ایئر انڈیا کے طیارے نے میڈیکل بنیاد پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ایئرلائن کی پرواز آئی ایکس 192 دبئی سے امرتسر جا رہی تھی کہ دوران پرواز مسافر کو مرگی کے دورے پڑنا شروع ہوئے۔

بھارتی کپتان نے پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور اجازت ملنے پر طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی، مسافروں کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا، فلائٹ آپریشن مکمل بند ہونے کا خدشہ

   ترجمان سی اے اے کے مطابق بھارتی طیارے کی جناح ٹرمینل پر لینڈنگ گزشتہ روز دن 12 بجکر 28 منٹ پر ہوئی، طیارے کی لینڈنگ کے بعد بارڈر ہیلتھ سروسز اور سی اے اے کے ڈاکٹرز فوری طور پر پہنچ گئے تھے۔

بارڈر ہیلتھ سروسز اور سی اے اے کے ڈاکٹرز نے مسافر کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی اور مسافر کی طبیعت بہتر ہونے پر پرواز کو روانہ کیا گیا۔