پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا، فلائٹ آپریشن مکمل بند ہونے کا خدشہ

Oct 15, 2023 | 15:08:PM
پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا، فلائٹ آپریشن مکمل بند ہونے کا خدشہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) پی آئی اے کا بحران بدترین صورتحال اختیار کرگیا، آپریشن مکمل بند ہونے کا خدشہ ہے، ادارے کو فوری طور پر 7 ارب روپے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو اس وقت بدترین بحران کا سامنا ہے۔ فنڈز نہ ملنے کے باعث پی آئی اے فلائٹ آپریشن بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ادارے کو فوری طور 7 ارب روپے کی ضرورت ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بینکوں کی طرف سے حکومتی گارنٹی کے باجود رقم جاری نہیں کی گئی۔ پی آئی اے کے جی ایم فنڈز مینجمنٹ کی جانب سے وزارت ہوابازی کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ فوری فنڈز کی ادائیگی نہ ہوئی تو آپریشن بند ہونے کا خدشہ ہے۔ ایاٹا سروسز بھی کسی بھی وقت عدم ادائیگی سے بند ہونے کا امکان ہے۔

متن میں کہا گیا کہ دبئی ایئرپورٹ پر بھی گزشتہ دنوں فیول فراہمی بند کی گئی تھی۔ پی آئی اے کے جی ایم فنڈز مینجمنٹ نے ایوی ایشن ڈویژن کو بھی خط لکھ کرمدد کی اپیل کی ہے۔