نئے گھریلو گیس کنکشنز لگوانے والوں کیلئے اہم خبر۔۔بڑی پا بندی لگ گئی

Oct 15, 2021 | 23:54:PM
نئے، گیس کنکشنز، پر، پابندی
کیپشن: نئے کنکشنز پر پابندی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) حکومت نے نئے گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اس سلسلہ میں وفاقی  وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہےکہ گیس کا پرائسنگ میکنزم لارہے ہیں اور اس کے لیے قانون سازی کریں گے۔ جب تک نیا گیس پرائسنگ میکینزم نہیں آتا گھریلو گیس کنکشن پر پابندی لگارہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گیس کنکشن پر پابندی سوئی ناردرن اور سدرن دونوں کے لیے ہوگی۔ قانون سازی کے بغیر کمپنیوں کو سالانہ 35 سے 40 ارب روپے نقصان ہوتا ہے۔ گھریلو صارفین کو درآمدی گیس دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:موٹر وے پر کار میں لڑکی سے مبینہ زیادتی۔۔ جیو فرانزک کے دوران اہم انکشافات