موٹر وے پر کار میں لڑکی سے مبینہ زیادتی۔۔ جیو فرانزک کے دوران اہم انکشافات

Oct 15, 2021 | 23:42:PM
گوجرہ مو ٹر وے،زیا دتی کیس
کیپشن: زیادتی کیس،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)گوجرہ  فیصل آباد موٹر وے پر کار میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں جیو فرانزک کے دوران اہم انکشافات۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ اس کا مقدمہ 11 اکتوبر کو لڑکی کی خالہ کی مدعیت میں درج ہوا پھر مرکزی ملزم سمیت دو ملزم پکڑے گئے۔ واقعے میں استعمال ہونے والی کرائےکی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔  ملزم نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ لڑکی سےد و ہفتے قبل موبائل فون پر دوستی ہوئی تھی، وقوعہ کے روز وہ لڑکی اور اس کی دوست کو ان کی فرمائش پر فیصل آباد چھوڑنے گیا تھا۔ 

ڈی ایس پی گوجرہ کا کہنا ہےکہ جیو فرانزک میں ملزم اور متاثرہ لڑکی کے درمیان موبائل فون رابطوں کی تصدیق ہوئی ہے، لڑکی نے ملزم کو اپنی تصاویر بھی بھیجیں، لڑکی کا مستقل پتا نہیں ہے اور کال ڈیٹا ریکارڈ سے بھی اس کی پوزیشن ملتان،فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ معلوم ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کو تفتیش کےلیے بلایا گیا ہے لیکن وہ شامل تفتیش نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایپل نے چین میں قرآن ایپ بند کر دی