سارو گنگولی کی رمیز راجہ سے ملاقات، آئی پی ایل فائنل دیکھنے کی دعوت

Oct 15, 2021 | 22:08:PM
دبئی میں ملاقات، ایشین بلاک، متحرک، باہمی کرکٹ
کیپشن: سارو گنگولی، رمیز راجہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سارو گنگولی نے رمیز راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دیدی۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے بھارتی ہم منصب ساروگنگولی نے دبئی میں ملاقات کی،ملاقات میں ایشین بلاک کو متحرک کرنے اور باہمی کرکٹ کی بحالی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سارو گنگولی نے رمیز راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی ،چیئرمین پی سی بی دعوت کے باوجود آئی پی ایل کا فائنل نہیں دیکھیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر، پاکستان کو اہم ٹورنامنٹ کی میزبانی مل گئی