خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ۔۔سواری کےانتظار میں کھڑ ی خا تون سے اجتماعی زیادتی

Oct 15, 2021 | 20:32:PM
زیادتی ،واقعات،بڑھ گئے،اہم ،انکشافات
کیپشن: زیادتی کیس،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقو ں  میں خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے کے واقعات تھم نہ سکے۔ہراساں اور تشدد کے 3 مقدمات درج۔ خواتین کی عصمت دری اور تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ جبکہ چکوال میں بھی تھانہ صدر کے قصبہ اوڈھروال میں ملزموں نے رکشہ کے انتظار میں کھڑی خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تھانہ سہالہ کے علاقے میں ملزموں نے سکول میں داخل ہو کر خاتون ٹیچر پر تشدد کیا۔تھانہ شالیمار کے علاقے میں ملزموں نے گھر میں گھس کرخاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔زیادتی کی کوشش بھی کی۔پولیس نے تین مقدمات میں اب تک صرف چار ملزم گرفتار کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی

 چکوال میں تھانہ صدر کے قصبہ اوڈھروال میں ملزموں نے رکشہ کے انتظار میں کھڑی خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعہ کے بعد  فرار ہوگئے۔پولیس نے تلہ گنگ کے علاقے میں خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے  ،متاثرہ خاتون نے بیان میں کہا کہ 3افرا د نے اسلحہ کے زورپرزیادتی کی۔

دوسری جانب چکوال  میں مبینہ زیادتی کے 2 اور واقعات پیش آئے۔ ذرائع کے مطابق صدر چکوال کے قصبہ بہکڑی میں اسامہ نامی نوجوان نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے اسلحہ کے زور پر لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔دوسرے واقعہ میں تلہ گنگ میں شادی شدہ خاتون کو اس کے دیور نے چار ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کر لئے ہیں تاہم کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اساتذہ کیلئے بڑی خبر۔۔موجیں لگ گئیں