مادھوری ڈکشٹ نے بیٹے کیساتھ تصویر شیئر کردی

Oct 15, 2021 | 20:05:PM
مادھوری ڈکشٹ کی نئی تصاویر
کیپشن: مادھوری ڈکشٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مادھوری ڈکشٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ڈانسر مادھوری ڈکشٹ نے بیٹے کے ساتھ ایک پرانی تصویر شیئر کی دونوں ماں بیٹا سمندر میں کسی جہاز یا کشتی پر موجود ہیں ۔ دونوں نے لائف سیونگ جیکٹس پہن رکھی ہیں ۔

مادھوری نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ'' Chillin’ with my boy'' 

مادھوری کے فین ان کی تصویر کو بہت پسند کررہے ہیں۔ 1984میں بالی انڈسٹری میں قدم رکھنے والی مادھوری نے ڈاکٹر سری رام مادھونینے کیساتھ 1999میں شادی کی ۔ان کے دو بیٹے (ایرن نینے اور ریان نینے)ہیں

 انسٹاگرام پر مادھوری کے 23ملین سے زیادہ فالوورز ہیں اور وہ وقتا فوقتا اپنے مداحوں کیلئے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کی انوکھے انداز میں سالگرہ ۔۔۔۔36ہزار فٹ بلندی پر کیک کاٹا،ویڈیو وائرل