فیصل آبادکرکٹ ایسوسی ایشن، رانا انیس احمد صدر اور رانا سعید اختر  سیکرٹری منتخب، نوٹیفکیشن جاری

Nov 15, 2025 | 22:10:PM
 فیصل آبادکرکٹ ایسوسی ایشن، رانا انیس احمد صدر اور رانا سعید اختر  سیکرٹری منتخب، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (حافظ شہباز علی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمیشن نے فیصل آبادکرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری منتحت ہونیوالے عہدیداروں کا  نوٹیفکیشن جاری کردیا . رانا انیس احمد خان  فیصل آباد ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدراور رانا سعید اختر   سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔

پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر منصور قادر نے فیصل آباد ریجن کے لئے صدر اور سیکرٹری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔رانا انیس احمد خان اور رانا سعید اختر کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر کرکٹ کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔صدر لاہور ریجن خواجہ ندیم احمد ، صدر لاہور ایسٹ زون بلال مقیت ، خازن شہباز علی،سیالکوٹ ریجن سے نعمان بٹ،پشاور ریجن سے گل زادہ، حیدر آباد سے سلیمان تالپور، تنویر پانئیزئی نے رانا انیس احمد ک مبارکباد  دی ہے۔

رانا انیس احمد خان کا کہنا ہے  کہ چئیر مین پی سی بی محسن نقوی کے ویژن کے مطابق فیصل آباد کرکٹ کو چلائیں گے،محسن نقوی کی قیادت میں پاکستان کرکٹ درست سمت میں گامزن ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ عبداللہ خرم نیازی کی زیر قیادت ڈومیسٹک کرکٹ بہتری کی جانب گامزن ہے ۔

واضح رہے کہ30 مئی 2023 کو ہونے والے انتخابات کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت تھا ،عدالت کے بعد معاملہ خود مختار ایڈجیوڈیکٹر کے پاس چلا گیا۔پی سی بی  کے خود مختار ایڈجیوڈیکٹر نے فیصل آباد ریجن کے انتخابات کو درست قرار دینے کا فیصلہ دیا ،فیصلے کی روشنی میں پی سی بی الیکشن کمیشن منصور قادر نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بےہوش کرکے گینگ ریپ،2پولیس اہلکار پھنس گئے،وائرل ویڈیو کلپس پر شور مچ گیا