کوپ 30 کلائمیٹ ڈائیلاگ ، پاکستان کا فاسٹ فنانس تک رسائی کا مطالبہ

Nov 15, 2025 | 21:15:PM
کوپ 30 کلائمیٹ ڈائیلاگ ، پاکستان کا فاسٹ فنانس تک رسائی کا مطالبہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)کوپ 30 کلائمیٹ ڈائیلاگ  کے دوران پاکستان نے فاسٹ فنانس تک رسائی کا مطالبہ کر دیا ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آن لائن خطاب کے دوران کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان کے لیے ’’وجودی خطرہ‘‘ بن چکی ہیں۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کی این ڈی سیز، نیشنل ایڈاپٹیشن پلان اور’’ کلائمیٹ پراسپیرٹی پلان ‘‘پر روشنی ڈالی، اب وقت ’عملدرآمد اور نتائج‘ پر توجہ دینے کا ہے۔ گرین کلائمیٹ فنڈ کے پیچیدہ طریقہ کار پر پاکستان نےاظہارِ تشویش کیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ فنڈ کو نقصانات کی عملی ادائیگیوں کا آغاز کرنا چاہئے، ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی مالیاتی اداروں کی معاونت کا اعتراف کرتے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نئے کلائمیٹ فنانس ذرائع کو متنوع بنا رہا ہے،پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا کی تیاری، گرین کیٹیگری میں متوقع ہے، گرین سکوک اور کاربن مارکیٹ منصوبوں میں پیش رفت، وزیر خزانہ قابلِ سرمایہ کاری کلائمیٹ پراجیکٹس کے لیے تکنیکی معاونت کی اہمیت ہے ۔

انھوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کی معاشی ترقی سے جڑی بنیادی حقیقت ہے ،پاکستان کے مستقبل کی خوشحالی موسمیاتی خطرات سے نمٹنے سے مشروط ہے ۔