محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

Nov 15, 2025 | 19:48:PM
محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کی پیش گوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد(صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنے کا امکان  ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا ۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان  ہے۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد ( صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنے کا امکان  ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان  ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اورخشک( صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہےگا ۔

آج کم سے کم درجہ حرارت سکردو، لہہ منفی07، زیارت، گلگت منفی 04، بابوسرمنفی03، کوئٹہ اور استور منفی میں 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:نوکیا کا انتہائی کم قیمت میں 5جی موبائل فون لانچ