رائیونڈ، تبلیغی اجتماع میں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے علماء کرام کے خطابات جاری

Nov 15, 2025 | 19:21:PM
 رائیونڈ، تبلیغی اجتماع میں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے علماء کرام کے خطابات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)  رائیونڈ  میں ہونیوالے عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے علماء کرام کے بیانات کا سلسلہ جاری  ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز بعد از نماز فجر مولانا عمر فاروق کا خطاب ہوا ،مولانا ابراہیم دیولہ آف انڈیا اور مولانا زہیرالحسن کا بیان بھی ہوا ۔بعد از نماز مغرب مولانا ابراہیم دیولہ کا خصوصی خطاب ہوا ۔

اجتماع کے دوسرے مرحلے کی اختتامی دعا کل صبح ہو گی ۔دعا کے بعد انخلاء کا عمل مکمل کرنے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔رائیونڈ روڈ، مانگا بائی پاس اور سندر روڈ کو یکطرفہ ٹریفک کے لئے مختص کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:شہری کی نازیبا ویڈیوزاپلوڈ کرنیوالا ملزم سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے پکڑ لیا