اسلام آباد خودکش دھماکہ، حملہ آور کے بائیک کے ذریعے کچہری پہنچنے کی تصدیق

Nov 15, 2025 | 19:05:PM
اسلام آباد خودکش دھماکہ، حملہ آور کے بائیک کے ذریعے کچہری پہنچنے کی تصدیق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اسلام آباد خودکش دھماکے میں حملہ آور کے بائیک کے ذریعے کچہری پہنچنے کی تصدیق کے بعد آن لائن بائیک رائیڈرز کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ،پولیس ذرائع نے بغیر رجسٹریشن آن لائن بائیک چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق راولپنڈی میں غیر رجسٹرڈ آن لائن بائیک رائیڈرز کا سروے شروع کر دیا گیا، تھانہ آر اے بازار، نصیر آباد، گنج منڈی اور سٹی میں سروے جاری ہے۔

پہلے دن کی سروے رپورٹ تیار کر کے اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی گئی،بغیر ایپلیکیشن آن لائن بائیک چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا امکان ہے، آن لائن بائیک سروس فراہم کرنے والوں کیلئے ایپلیکیشن رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :رمضان المبارک اور عیدالفطر 2026 کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں