اردن کے شاہ عبداللہ پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

Nov 15, 2025 | 17:56:PM
اردن کے شاہ عبداللہ پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
کیپشن: صدر مملکت اور وزیراعظم اردن کے شاہ عبداللہ کا استقبال کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)اردن کے شاہ عبداللّٰہ پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، صدر آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف نے ہوائی اڈے پر شاہ عبداللّٰہ کا استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی دعوت پر شاہ عبداللّٰہ دوم پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں،  یہ دورہ دونوں ملکوں کے برسوں پر محیط برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے سے پاکستان اردن تعلقات کی اسٹریٹجک سمت مزید مضبوط ہوگی، شاہ عبداللّٰہ دوم صدر اور وزیرِ اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایوان صدر میں شاہ عبداللّٰہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:نوکیا کا انتہائی کم قیمت میں 5جی موبائل فون لانچ