کولکتہ ٹیسٹ دوسرا روز، جنوبی افریقہ کو بھارت کیخلاف 63 رنز کی برتری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کولکتہ ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف 63 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ، پروٹیز نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 7 وکٹوں پر 93 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیمبا 29 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ان کا ساتھ نبھا رہے ہیں کوربن جوکہ ایک رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں ، اوپننگ بلے باز ریکلٹن 11، ویان مولڈر 11، مارکو جینسن 13 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجہ نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، اکشر پٹیل نے 1 جبکہ کلدیپ یادیو نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 159 رنز بنا پر ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ بھارت کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 189 سکور کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :ایشز سیریز : آسٹریلین جوش ہیزل ووڈ انجرڈ، ٹیم سے باہر