ایشز سیریز : آسٹریلین جوش ہیزل ووڈ انجرڈ، ٹیم سے باہر

Nov 15, 2025 | 12:30:PM
ایشز سیریز : آسٹریلین جوش ہیزل ووڈ انجرڈ، ٹیم سے باہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو پیٹ کمنز اور شین ایبٹ کے بعد ایک اور دھچکا لگ گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ہیم سٹرین انجری کا شکار ہوکر پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مائیکل نیسر کوپہلے ٹیسٹ کے لیے سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

شین ایبٹ پہلےہی ہیم سٹرین کے باعث ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں جب کہ پیٹ کمنز بھی کمر کی تکلیف کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈکی ٹیموں کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ21 نومبر کو پرتھ میں شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:کیریئرکا پہلا ریڈ کارڈ، کرسٹیانو رونالڈو مشکل میں