اسلام آباد کچہری خود کش حملہ، ایک اور سہولت کار گرفتار

Nov 15, 2025 | 14:06:PM
اسلام آباد کچہری خود کش حملہ، ایک اور سہولت کار گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) اسلام آباد کچہری میں خودکش حملے کا ایک اور اہم سہولت کار گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کچہری خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ایک اور سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے خودکش حملہ آور کو سہولت فراہم کی تھی۔

 انٹیلی جنس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے اُس درزی کو بھی حراست میں لے لیا ہے جس نے حملے کے لیے تیار کی جانے والی جیکٹ پر کام کیا تھا۔

خودکش جیکٹ پشاور میں تیار کی گئی اور اس کے لیے بارودی مواد بھی وہیں پہنچایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:اسلحہ ساز کمپنیوں نے امریکی فوج کو اربوں ڈالر کا ’’چونا ‘‘لگا دیا

 گرفتار سہولت کار جیکٹ کو گڑ کی بوری میں چھپا کر پشاور سے لایا اور 3 دن تک اسے ایک درخت کے نیچے چھپا کر رکھا۔

بعد ازاں کچھ دن تک یہی جیکٹ ایک ٹیلر کے پاس بھی موجود رہی اور ذرائع کے مطابق ٹیلر کو معلوم تھا کہ یہ خودکش حملے میں استعمال ہونے والی جیکٹ ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مرکزی سہولت کار کی گرفتاری کے بعد اس سے کی جانے والی تفتیش میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

 مرکزی سہولت کار نے فتنہ الخوارج سے رابطوں کا اعتراف بھی کر لیا۔