اسلحہ ساز کمپنیوں نے امریکی فوج کو اربوں ڈالر کا ’’چونا ‘‘لگا دیا

Nov 15, 2025 | 11:03:AM
اسلحہ ساز کمپنیوں نے امریکی فوج کو اربوں ڈالر کا ’’چونا ‘‘لگا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلحہ ساز کمپنیوں نے امریکی فوج کو اربوں ڈالر کا چونا لگا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  آرمی سیکریٹری ڈین ڈرسکل نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں نے حکومت اور فوج کو مہنگا سامان خریدنے پر مجبور کیا۔

انہوں نے کہا کہ حالانکہ مہنگے سامان کے متبادل سستے کمرشل موجود تھے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کی کچھ ذمہ داری حکومتی پالیسیوں پر بھی عائد ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کاBBC کیخلاف مقدمے کا اعلان

 جنہوں نے کمپنیوں کو ضرورت سے زیادہ قیمتیں وصول کرنے کی ترغیب دی۔

 ڈین ڈرسکل نے کہا ہے کہ بڑے دفاعی ٹھیکیداروں نے ایسا مہنگا فوجی ساز و سامان بیچا جو سستے کمرشل ذرائع سے بھی حاصل کیا جاسکتا تھا۔

ڈین ڈرسکل کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب حکومتی احتساب کے حامی حلقے اور کچھ قانون ساز پہلے ہی دفاعی کمپنیوں پر زیادہ قیمتیں وصول کرنے کا الزام لگا رہے تھے۔