پنجاب ویٹ لفٹنگ ٹیم  کی فائنل سلیکشن،8 کھلاڑی منتخب

Nov 15, 2025 | 00:21:AM
پنجاب ویٹ لفٹنگ ٹیم  کی فائنل سلیکشن،8 کھلاڑی منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  35ویں نیشنل گیمز کراچی کیلئے ہونیوالی فائنل سلیکشن میں پنجاب ویٹ لفٹنگ ٹیم لاھور کےعامر علی ،حمزہ، دانش بٹ، محمداحمد بٹ، گوجرانولہ کےمصعب سیٹھی ، فرقان احمد، فرحان جمیل ،فیصل آباد کے اسامہ جیت گئے ۔

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے میڈیا کوارڈینیٹر سہیل جاوید بٹ کے مطابق 35ویں نیشنل گیمز کراچی کیلئے ڈی جی پنجاب سپورٹس  خضر افضال چوہدری کے احکامات پر پنجاب مینز ویٹ لفٹنگ ٹیم کی سلیکشن آج الیٹ ٹریننگ سینٹر میں ٹرائلز ہوئے، جس میں 52 سے زائد گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، گجرات کے ویٹ لفٹرز نے حصہ لیا۔ مختلف کیٹگریز جن میں  60kg فرسٹ فرحان جمیل تب( 249 kgگوجرانوالہ)، سیکنڈ عزیزسرور(لاہور)،تھرڈ محمد سمیر خان(لاہور)، 65kg مصعب سیٹھی(گوجرانوالہ)،  71kg عامر علی(لاہور)، سعود ضیاء(فیصل آباد)، محمد ارسلان(گوجرانوالہ)، 79kg حمزہ (لاہور)،   محمد مدبر(گوجرانوالہ)، عبدالقادر(گوجرانوالہ)، 88kg فرقان احمد (گجرانوالہ)، محمد عیسیٰ عدنان (لاہور)، ارمان بٹ(فیصل آباد) ، 94kg دانش بٹ (لاہور)،  غلام علی (سیالکوٹ)، عزیر احمد(لاہور)، 110kg اسامہ(فیصل آباد)، مبشر (لاہور)، 110kg+ محمداحمدبٹ(لاہور) محمد یحییٰ(گوجرانوالہ) شامل تھے، فائنل سلیکشن میں لاھور کےعامر علی ،حمزہ، دانش بٹ، محمداحمد بٹ، گوجرانولہ کےمصعب سیٹھی ، فرقان احمد، فرحان جمیل ،فیصل آباد کے اسامہ جیت گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کی فلم انڈسٹری: زوال سے احیاء تک—56 ایکڑ پر فلم سٹی اور 2 ارب کا فلم فنڈ