ٹانک، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

Nov 15, 2023 | 18:15:PM
ٹانک، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کیری مچن خیل میں آپریشن کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں جبکہ مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: گوجرانوالہ، دیرینہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگرد ٹانک اور گرد و نواح میں پولیس کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، علاقے کے لوگوں نے دہشتگردوں کیخلاف فورسز کی کارروائی کو سراہا ہے۔