ائیر ایمبولینس سروس بلوچستان کے عوام کی بنیادی ضرورت تھی، مفت علاج امیر غریب سب کاحق ہے، بلاول بھٹو

May 15, 2026 | 21:16:PM
    ائیر ایمبولینس سروس بلوچستان کے عوام کی بنیادی ضرورت تھی، مفت علاج امیر غریب سب کاحق ہے، بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)  پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہونا چاہئے کہ امیر کا علاج ہو اور غریب کو علاج کی سہولت ہی نہ ملے۔ مفت علاج ہر پاکستانی کا حق ہے۔

کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا،  پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام دوست اور غریب دوست سیاست کی ہے۔ پیپلز پارٹی کا مقصد پسماندہ عوام کو سہولیات فراہم کرنا  اور زندگی کی مشکلات سے نبر آزما ہونے کے لئے عام آدمی کی مدد کرناہے۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا، پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔  ائیر ایمبولینس سروس بلوچستان کے عوام کی بنیادی ضرورت تھی۔ کوئٹہ میں ٹراما سینٹر کا عملہ وہ محب وطن لوگ ہیں جو مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔یہ  ٹراما سینٹر بلوچستان کا پہلا  پیپر لیس ہسپتال  بھی ہے۔ یہاں سب کچھ کمپیوٹرائزڈ ہے۔ بلاول بھٹو  نے کہا،  صحت کیے شعبہ میں سب سے زیادہ توجہ ایمرجنسی کے شعبے پر  ہوتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیئے:   ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، نیوکلئیر مواد کی نقل و حرکت ہوئی تو ایران پر بمباری ہو گی، ٹرمپ کی دھمکی 

بلاول بھٹو زرداری  نے کہا،  دو سالوں میں امید سے زیادہ سرفراز بگٹی  نے کام کیا ہے۔ میں نے سرفراز بگٹی  سے  کہا ہے کہ ترقی کے  کاموں کے لیے مجھے بار بار بلائے میں خوشی سے آؤں گا۔  گلگت بلتستان کے انتخابات کے بعد فوراً  بعد دوبارہ کوئٹہ  آؤں گا۔ 

بلول بھٹو نے کہا،  بیسک ہیلتھ یونٹس کو صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی حثیت حاصل ہے۔ بلوچستان میں ایمونائزیشن کی شرح کو بڑھا کر 38 فیصد سے 50 فیصد کرنے پر  مین بہت خوش ہوں۔   چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے ساتھ کام کرنا متاثر کن ہے