پیسے بٹورنے میں ناکامی، خاتون نے شوہر اور بھائی کیساتھ ملکر عاشق کو قتل کروادیا

May 15, 2026 | 16:36:PM
 پیسے بٹورنے میں ناکامی، خاتون نے شوہر اور بھائی کیساتھ ملکر عاشق کو قتل کروادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹر ا میں  خاتون نے اپنے شوہر، بھائی اور اس کے دوست کی مدد سے اپنے عاشق کا قتل کر کے لاش کو ڈرم میں ڈال کر نالے میں پھینک دیا۔

یہ واقعہ 3 اپریل کا ہے جب  ارباز مقصود علی خان نامی شخص یہ کہہ کر گھر سے نکلا کہ وہ کام کے لیے دادر جا رہا ہے، لیکن وہ واپس نہیں لوٹ سکا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کئی گھنٹوں کی ناکام تلاشی کے بعد ارباز کے والد نے پولیس سٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی، پولیس نے ارباز مقصود کے کال ریکارڈ اور لوکیشن ڈیٹا کا تجزیہ کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔