اسٹریٹ کرائمز میں اضافے پر سندھ اسمبلی میں تحریک التواء جمع

May 15, 2026 | 14:21:PM
اسٹریٹ کرائمز میں اضافے پر سندھ اسمبلی میں تحریک التواء جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کے خلاف  سندھ اسمبلی میں تحریکِ التواء جمع کروا دی گئی۔

تحریکِ التواء میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہر میں موبائل فونز، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث شہری شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

ایم کیو ایم کے رکنِ سندھ اسمبلی عامر صدیقی کے مطابق مارچ 2026ء کے دوران موبائل اسنیچنگ کے 1265 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ اپریل 2026ء میں یہ تعداد بڑھ کر 1624 تک پہنچ گئی۔

ایم کیو ایم کے رکنِ سندھ اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔