سوات؛کار کھائی میں گرنے سے 2افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سبحان اللہ خان)سوات میں کار گہری کھائی میں گرنے سے 2افراد جاں بحق جبکہ 5زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سوات میں اسلام پور کے گاؤں سلیم خان میں موٹر کار گہری کھائی میں جاگری ۔حادثے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے.
پولیس نے کہا کہ لاشوں اور زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ حادثہ تیز رفتاری اور روڈ کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا۔