وزیر اعلی پنجاب کا یوم معرکہ حق قومی و ملی جذبے سے منانے کا اعلان 

May 15, 2025 | 23:18:PM
وزیر اعلی پنجاب کا یوم معرکہ حق قومی و ملی جذبے سے منانے کا اعلان 
کیپشن: مریم نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے  کل (جمعہ کو) ملک بھر کی طرح پنجاب میں یوم معرکہ حق قومی و ملی جذبے سے منانے کا اعلان  کر دیا۔وزیراعلیٰ کی ضلعی انتظامیہ کو بھرپور انتظامات کی ہدایت  کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمام وزراء، ارکان اسمبلی، پارٹی رہنما اور کارکن صوبے بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف فتح پر شکرانے کے نوافل، جمعہ کے بعد خصوصی دعاؤں کے اہتمام کریں، پوری قوم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کا شکر، اپنی بہادر افواج کو تاریخی خراج تحسین پیش کرے گی، سبز ہلالی پرچم لہرائیں، شہدا کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کریں، درجات کی بلندی کی دعائیں کریں،شہدا کے مزارات پر حاضری دیں، شہدا کے اہل خانہ اور قوم کے محسنوں کے گھر جاکر ان کو ہدیہ تعظیم پیش کریں۔

مریم نواز نے ہدایت کی کہ پنجاب میں پارٹی رہنما، کارکن اور عوام افواج پاکستان کو سلام پیش کرنے کے لیے ریلیاں نکالیں،یونیورسٹیوں، کالج اور سکول کے بچے بھی اپنی افواج کے شکریہ کے لئے خصوصی تقاریب میں حصہ لیں، وزیراعلی نے یوم معرکہ حق کے موقع پر پنجاب میں انتظامیہ اور پولیس کو بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: