آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی،آزاد جموں وکشمیر میں کل یوم تشکر منایا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سفیر رضا) آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر آزاد جموں وکشمیر میں کل جمعہ کو " یوم تشکر "منایا جائے گا۔
آزادکشمیر بھر میں نماز جمعہ کے بعد پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے پاک فوج زندہ باد ریلیاں نکالی جائیں گی، مظفرآبادمیں ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے برہان وانی چوک " اظہار تشکر" ریلی نکالی جائیگی ۔
سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں یوم تشکر کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریبات، سیمنارز منعقد کرنے کی بھی ہدائت کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی وزیراطلاعات کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم تشکر کے حوالے سے اہم گفتگو