محکمہ موسمیات کی تیزہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا،پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم بعدازدوپہرمطلع جزوی ابرآلود رہنے اورتیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اور وسطی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔تاہم بعدازدوپہر مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام ،کوہستان اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود ررہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بعدازدوپہرمری ،گلیات،راولپنڈی،تلہ گنگ، چکوال، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، شیخوپورہ،لاہور اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود ررہنے کے علاوہ تیز /گردآلودہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روپے نے ڈالر کی پیشقدمی روک دی،بھاؤ میں کمی ریکارڈ
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔تاہم اس دوران تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
ادھرکشمیر میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم بعدازدوپہر مطلع جزوی ابر آلود ررہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت دادو، تربت 48، ڈی جی خان 47، نور پور تھل، بھکر، بہاولنگر، رحیم یار خان، بہاولپور اور نوکنڈی میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انتباہ: ملک کے بیشتر علاقے اگلے 3سے 4روز کے دوران شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے جس کے باعث:
16سے19 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5سے 7ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
16سے20 مئی کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں(سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے6 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یوٹیوبرز کیلئے اچھی خبر